آئندہ 5 سال میں دونوں شعبوں میں ترقی کے زبردست مواقع : رپورٹ
نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری آئندہ 4 تا 5 سال میں 4 ملین (40 لاکھ) افراد کے لیے راست و بالواسطہ روزگار پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ بات سی آئی آئی۔بی سی جی رپورٹ میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ سے سامنے آئی ہے جو گزشتہ روز سی آئی آئی بگ پکچر سمٹ 2017ء میں جاری کی گئی۔ اس سمٹ کے چھٹے ایڈیشن کا موضوع ڈیجیٹل سسٹم کا فروغ رہا اور اس سمٹ کا اہتمام کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے کیا۔ ایسے وقت جبکہ ڈیجیٹل سسٹم کی طرف پیشرفت اور ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ عام ہورہا ہے، صنعت کی کامیاب شخصیتیں مل کر نئے زمانے کے تقاضوں کی تکمیل کریں گے۔ اس ضمن میں ذرائع ابلاغ اور تفریح کی صنعت کے لیے امکانات روشن بتائے جارہے ہیں اور انہیں بڑے پیمانے پر ٹیلنٹ اور ہنرمند افراد کی ضرورت پڑے گی۔ چندر جیت بینرجی ڈائرکٹر جنرل سی آئی آئی نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا اور تفریحی شعبہ میں ترقی کی زبردست گنجائش ہے اور ان شعبوں میں 4 تا 5 ملین نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں جس کے لیے سرکاری طور پر بہت زیادہ سرمایہ لگانا نہیں پڑے گا۔ ہنرمند بنانا ایک بڑا چیلنج ہے اور ساتھ ہی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے زبردست موقع بھی ہے۔ یہ صنعت دو ہندسی شرح ترقی کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کا امکان بھی ہے۔ چنانچہ آئندہ پانچ سال میں 11 تا 12 فیصد شرح ترقی ریکارڈ کیئے جانے کا امکان ہے۔ موجودہ طور پر میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا معیشت پر راست اثر 1,35,000 کروڑ روپئے کے مماثل ہے اور اس صنعت سے زائد از ایک ملین افراد جڑے ہیں۔
ڈیبٹ کارڈ لین دین پر چارجس واجبی بنانے کا فیصلہ
ممبئی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک نے آج کہا کہ اس نے ڈیبٹ کارڈ کی معاملتوں پر عائد ہونے والے چارجس کو واجبی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا انحصار مرچنٹس کے کیٹگری پر ہوگا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید جہت دینے کے نقطہ نظر سے تبدیلی لائی جائے گی۔ آر بی آئی نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں ’پوائنٹ آف سیلس‘ پر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ لین دین میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔ اس رجحان کو مزید تقویت دینے کے مقصد سے مرچنٹس ڈسکائونٹ ریٹ (ایم ڈی آر) کے لیے موجودہ فریم ورک کو زیادہ واجبیت عطا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق مرچنٹس کے زمرے کی اثاث پر ڈیبٹ کارڈ والی معاملتوں پر ہوگا۔ ایم ڈی آر وہ شرح ہے جو بینک کی جانب سے مرچنٹ پر عائد کی جاتی ہے کیوں کہ بینک اس مرچنٹ کے لیے ڈبیٹ اور کریڈٹ کارڈ سرویسس فراہم کرتاہے۔
موجودہ طور پر ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے مرچنٹس پر عائد کئے جانے والے بینک چارجس میں