حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : اسٹاف سلکشن کمیشن کے تحت مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں نان ٹیکنیکل زمرہ جات پر تقررات کے لیے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ میں یکم فروری شام 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے جو امیدوار تاحال فارم داخل نہیں کیے وہ 5 بجے سے قبل آن لائن داخل کریں اس کے بعد فارم قبول نہیں ہوگا ۔ 18 سال تا 25 سال کے افراد اس کے اہل ہیں اس کی معلومات اور رہبری کے لیے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ربط کریں ۔۔