حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل کے مینیجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ میٹرو ٹرین میں حالت نشہ میں سفر کی اجازت نہیں رہے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ آج ایک لاکھ افراد میٹرو ریل میں سفر کرنے کا دعویٰ کیا۔ ڈی جی پی مہیندر ریڈی کے ساتھ امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن کا دورہ کرنے اور پارکنگ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کل یعنی پہلے دن تقریباً 2 لاکھ عوام نے میٹرو ریل میں سفر کیا جبکہ دوسرے دن آج ایک لاکھ عوام نے میٹرو ریل میں سوار کی۔ ان دونوں ان پر دیکھنے کو ملا ہے۔ چند افراد نشہ کرکے میٹرو ریل میں سواری کی ہے۔ نشہ کرنے والوں کو میٹرو ریل میں سفر کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن کے پاس پارکنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بہت جلد تمام میٹرو اسٹیشن کے پاس پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک ماہ میں ٹنڈرس طلب کرتے ہوئے پارکنگ کے انتظامات اور تعمیری کاموں کی تکمیل کی جائے گی۔ ریڈی نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن پر مشتبہ افراد پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔ 600 پولیس ملازمین اور خانگی سکیورٹی کو تعینات کیا گیا ہے۔ ناگول کمانڈ کنٹرول روم کو سی سی کیمروں سے مربوط کیا گیا ہے۔