میٹرو ٹرین میں خاتون مسافروں کیلئے علیحدہ کوچ

حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) شہر میں فضائی آلودگی سے پاک سفر کی سہولت فراہم کرنے والی تاریخی میٹرو ریل انتظامیہ کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے اور میٹرو نے اپنی ذمہ داری کے تحت تمام میٹرو ریلوں میں خواتین کے لئے علیحدہ کوچ کا آج سے آغاز کررہا ہے۔ واضح ہو کہ ہر ایک میٹرو ریل کے تین کوچ ہوتے ہیں جس میں سے ایک کوچ خواتین کے لئے مختص ہوگا۔ ریاست کی علیحدگی کے بعد سے ہی حکومت خواتین کو زندگی کے ہر ایک شعبہ میں اہمیت دے رہی ہے۔ ماضی میں بھی سٹی آر ٹی سی بسوں میں نصف نشستیں خواتین کے لئے مختص کی گئی تھیں اور میٹرو ریل میں بھی خواتین کے لئے علیحدہ کوچ کا افتتاح آج میٹرو ریل ایم ڈی این وی ریڈی اور ایل اینڈ ٹی کمپنی کے سی ای او اینڈ ایم ڈی کے وی بی ریڈی مشترکہ طور پر کریں گے۔