میٹرو ریل کے تعمیراتی کام سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس متاثر

حیدرآباد 20 فروری (آئی این این) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے بھارت نگر اور صنعت نگر اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے حکام نے ہفتہ کو 12 بجکر 15 منٹ تا 3 بجکر 15 منٹ کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت کو موقوف کردیا ہے جس کی اہم وجہ میٹرو ریل کراسنگ کی تنصیب عمل میں لانا ہے۔ اس دوران مذکورہ اوقات کے دوران 16 عدد ایم ایم ٹی ایس ٹرین خدمات لنگم پلی، فلک نما اور حیدرآباد ۔ لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس ٹرین خدمات مسدود رہے گی۔ جبکہ چار عدد پاسنجر ٹرین جن میں وقارآباد، کاچی گوڑہ، تانڈور ، حیدرآباد ، حیدرآباد ۔ تانڈور اور سکندرآباد ۔ وقارآباد کی خدمات مسدود رہے گی۔ جبکہ دو ٹرین فلک نما ۔ حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس سرویس بھی جزوی طور پر متاثر رہے گی۔ اسی دوران وقارآباد، گنٹور پالندو ایکسپریس جوکہ وقارآباد سے ایک بجکر 45 منٹ کو روانہ ہونے والی تھی۔ اس پر نظرثانی کی گئی ہے جوکہ اب 2 بجکر 30 منٹ کو روانہ ہوگی۔