پے ٹی ایم کے استعمال پرکیاش بیاک کی پیشکش ، /31 مارچ تک مسافروں کو سہولت
حیدرآباد ۔ /6 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل نے میٹرو اسمارٹ کارڈ خریدنے والوں کو 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ سہولت /31 مارچ تک فراہم کی جائے گی ۔ یہی نہیں پے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کو بھی کیاش بیاک دیا جارہا ہے۔ 100 روپئے کا ری چارج کرانے والوں کو 20 روپئے کیاش بیاک دیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل انتظامیہ نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے میٹرو اسٹیشنس پر ہی میٹرو اسمارٹ کارڈ خریدنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ ہر روز میٹرو ریل صبح 6 بجے ناگول ، میاں پور ، امیرپیٹ سے چلائی جائے گی ۔ رات 10 بجے آخری میٹرو ریل ناگول سے امیرپیٹ ، میاں پور سے امیر پیٹ تک اپنی خدمات فراہم کرے گی ۔ میاں پور تا امیرپیٹ تک ہر 8 منٹ کو ایک میٹرو ریل عوام کیلئے دستیاب رہے گی جبکہ ہر 16 منٹ میں ایک میٹرو ریل ناگول سے امیرپیٹ تک چلائی جائے گی۔ میٹرو اسٹیشنس میں پینے کے پانی کی مشینس لگائی گئی ہیں ۔ تاہم میٹرو اسٹیشنس میں ڈسٹ بین کی سہولت نہیں رکھی گئی ۔ میٹرو ریل کی آمد و رفت کے انوسٹمینٹس آٹو میٹک ہے ۔ صرف ایمرجنسی اعلانات اسٹیشن کے عملے کی جانب سے کئے جائیں گے ۔ ناگول ۔ پریڈ گراؤنڈس ، رسول پورہ ، بالا نگر ، کوکٹ پلی ، میاں پور اسٹیشنس کے پاس پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔