حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹرو ریل نے میاں پور اور کے پی ایچ بی کے درمیان مرحلہ 2 میں ٹرینوں کی مین لائن ٹسٹنگ کا آغاز کردیا ہے ۔ 5 مئی کو اسٹریچ کے چارج کے لیے الیکٹریکل انسپکٹر جنرل سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل نے 7 مئی کو ٹسٹنگ کا آغاز کیا ۔ 4.4 کلومیٹر کے فاصلہ کا احاطہ کرتے ہوئے میاں پور تا کے پی ایچ بی اس ٹریک پر 14 ٹرینیں جانچ کے طور پر چلائی گئیں ۔ میاں پور ڈپو تقریبا مکمل ہوچکا اور ٹرینوں کو مینٹین کرنے تیار ہے ۔ وی بی گڈگل ، سی ای او اور ایم ڈی ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل نے ٹسٹ رن کا افتتاح کیا اور پہلی ٹسٹ رائیڈ کا معائنہ کیا ایم پی نائیڈو پراجکٹ ڈائرکٹر ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل اور دیگر سینئیر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔۔