کھڈوں کو جلد بھر دینے اور ٹریفک بہاؤ کو آسان بنانے ایم ڈی ریڈی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی مسٹر این وی ایس ریڈی نے آج کہا جاریہ میٹرو ریل کاموں کی تکمیل کے بعد سڑکوں کی مرمت نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے ایل اینڈ ٹی ایم آر وی ایچ ایل کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں کو بہتر بنانے کے کام کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد مسٹر جتیندر کے ہمراہ معظم جاہی مارکٹ پتلی باولی جنکشن کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے چادر گھاٹ ، موسیٰ رام باغ چوراہے کی ٹریفک کی صورتحال کو نوٹ کیا ہے ۔ قبل ازیں یہ بات گیا تھا کہ آل انڈیا صنعتی نمائش کے تکمیل کے فوری بعد ایم جے مارکٹ کے دو پلروں کو پورا کرلیا جائے گا اور پلروں کے درمیان آنے والے پانی کی پائپ لائن کو مقامی طور پر ہی منتقل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ماباقی پلروں اور میٹرو آر او بی ملک پیٹ کو سلسلہ وار بنیاد پر پورا کرلیا جائے گا ۔ مسٹر این وی ایس ریڈی نے ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ ایل اور ایچ ایم آر کے انجینئرس کو ہدایت دی کہ وہ دونوں پلروں کی تیزی سے تکمیل پر دھیان دیں ۔ ملبہ کو ہٹادیا جائے اور جب کہیں انہدامی کارروائی ہوئی ہو تو اس کے ملبہ کو فوری صاف کردیا جائے ۔ میٹرو ریل کاموں کی تکمیل کے فوری بعد سڑک پر معمول کی ٹریفک کو بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ ان کے ہمراہ ایچ ایم آر چیف جنرل مینجر مسٹر احمد ضیا الدین پراجکٹ ڈائرکٹر ایم پی نائیڈو اور دیگر موجود تھے ۔۔