حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر ( این ایس ایس ) کارگذار وزیر کے ٹی راما راو نے آج کہا کہ میٹرو ریل کو شمس آباد ائرپورٹ تک توسیع دی جائیگی تاکہ بہتر رابطوں کو یقینی بنایا جاسکے اور حیدرآباد کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے ۔ ’ اسپرٹ آف حیدرآباد ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت ریاست میں آئی ٹی صنعت اور اسپورٹس کو بڑے پیمانے پر توسیع دے گی ۔ حکومت موتیوں کے شہر حیدرآباد کو تمام سہولیات کے ساتھ ایک عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔ اسی منصوبے کے تحت بہتر سڑکیں تعمیر کرنے اور فضائی رابطوںکو بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔