میٹرو ریل راستوں کو تاحال قطعیت نہیں ۔ ایم ڈی میٹرو ریل
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد میں میٹرو ریل راستوں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے تاحال قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔ وی بی گڈگل ایم ڈی لارسن اینڈٹربو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عہدیداروں کے ہمراہ تین گھنٹہ طویل اجلاس کے باوجود میٹرو روٹس کو قطعیت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم کو سڑک پر کام روک دینے کے لیے کہا گیا تھا اور ہم نے اس پر عمل کیا ۔ تاہم انہوں نے انجام دئیے گئے پلر کاموں پر تبصرہ سے انکار کیا ۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ایل اینڈ ٹی کو تین سو کروڑ روپئے معاوضہ پر غور کیا جائے گا ۔ تاہم کہا نہیں جاسکتا کہ یہ رقم کب ادا کی جائے گی ۔ ایل اینڈ ٹی ایم ڈی گڈگل نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدہ میں از سر نو بات چیت کی گنجائش نہیں رکھی گئی جب کہ اس طرح کے نئے انفراسٹرکچر پراجکٹس کے لیے معاہدہ دوبارہ بات چیت کی گنجائش رکھی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ روٹس کے تعلق سے حکومت اور ایل اینڈ ٹی کے درمیان تنازعہ طویل ہوچکا ہے تاہم اس سے کام متاثر نہیں ہونا چاہئے اور حکومت اور کمپنی دونوں کو اس سے مشکلات نہیں پیش آنی چاہئے ۔۔