حیدرآباد۔2فبروری( این ایس ایس) بھرت نگر اور صنعت نگر اسٹیشنس کے مابین ساؤتھ سنٹرل ریلوے ریل ٹریک نیٹ ورک پر میٹرو ریل کراسنگ کاموں کی سہولت کے مقصد سے 3اور 7فبروری کو 12.15تا 3.15بجے ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی جائے گی ۔ اس کی وجہ سے کئی ٹرین خدمات بشمول ایم ایم ٹی ایس سرویس کو منسوخ /جزوی منسوخ یا ان کے اوقات میں تبدیلی لائی جارہی ہے ۔