حیدرآباد29 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیو شرما نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے کاموں پر جاری پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں اسپیشل ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کیا جس میں کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار، پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات ایم جی گوپال، سکریٹری اقلیتی بہبود جے ڈی ارونا، سکریٹری قانون اے سنتوش ریڈی، کمشنر پولیس (سائبرآباد) سی وی آنند، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ بی جناردھن ریڈی، چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل جی رگھوما ریڈی، کلکٹر حیدرآباد راہول بوجا اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر راجیو شرما نے حیدرآباد میٹرو ریل اور کنٹراکٹنگ ادارہ لارسن اینڈ ٹوبرو کو مشورہ دیا کہ وہ مزید کسی تاخیر کے بغیر اس کام کی مقررہ وقت پر تکمیل کریں۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم وی ایس ریڈی نے تفصیلی کارروائی رپورٹ پیش کی اور جائیدادوں کے حصول کی تفصیلات سے واقف کروایا۔