میٹرو ریل پراجکٹ پر چیف سکریٹری کا تبادلہ خیال

حیدرآباد 9 جون (آئی این این) تلنگانہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ پر پیشرفت کا آج جائزہ لیا۔ اُنھوں نے اِس ضمن میں اسپیشل ٹاسک فورس کے ذمہ داروں سے تبادلہ خیال کیا۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے چیف سکریٹری کو مطلع کیاکہ اِس پراجکٹ کا کام تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 19 عمارتوں کو منہدم کیا گیا۔ ڈاکٹر راجیو شرما نے پراجکٹ کی بہتر پیشرفت اور انہدامی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔