حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : حیدرآباد میٹرو ریل کے ایک سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ میٹرو ریل پراجکٹ کے کاموں میں مزید ایک تا دو سال کی تاخیر ہوگی اس تاخیر کی وجوہات کئی ہیں ۔ ان میں آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد خامیوں میں اضافہ بھی شامل ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کا اگرچیکہ پراجکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی مستقبل قریب میں اس کا کوئی نقصان ہوگا ۔ البتہ پراجکٹ کی کارکردگی میں خلل پیدا ہونے سے ایک سال یا دو سال کی تاخیر ہوگی ۔ ابتداء میں اس پراجکٹ کی تکمیل کے لیے چار تا پانچ سال کا اندازہ لگایا گیا تھا اب اس میں 6 تا 7 سال کی معمولی تاخیر ہوگی ۔ دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ تلنگانہ کی ترقی ہورہی ہے ۔ انہوں نے اظہار اعتماد کیا کہ یہ پراجکٹ جون 2017 تک پورا ہوجائے گا ۔ دو روٹس ناگول سکندرآباد اور میاں پور ، پنجہ گٹہ کا آئندہ سال کے اوائل سے آغاز ہوگا ۔۔