حیدرآباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) میٹرو ریل میں سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت بہم پہونچانے کے مقصد سے کرایہ پر موٹر سایکلس (بائیکس) دستیاب رکھنے کے اقدامات کئے جائیں گے اور اس کے ایک حصہ کے طور پر فی الفور ایک ساتھ 125 بائیکس کو میٹرو ریلوے اسٹیشن میں رکھ کر سہولتیں فراہم کرنے ’’ڈرائیو ایزی کمپنی‘‘ نے پہل کی ہے۔ اب تک ہی مسافروں کو میٹرو ریلوے اسٹیشنوں سے اپنے مقام تک پہونچنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اولا، اوبیر، کیابس اور زوم کارس کے علاوہ سیلف ڈرائیونگ کرلینے والی کاریں، سیکلیں اور بائیکس کو مختلف میٹرو اسٹیشنوں کے پاس دستیاب رکھے گئے ہیں۔