حیدرآباد۔/23 مئی، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ چلکل گوڑہ میں واقع ایک خانگی میٹرنٹی ہوم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گیتا نرسنگ ہوم واقع چلکل گوڑہ میں آج دوپہر شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی اور اس واقعہ کے بعد دواخانہ کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ دواخانہ انتظامیہ نے فوری فائر انجن عملے کو اطلاع دی اور آگ پر قابو پانے کیلئے دو فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا۔ کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس اور محکمہ فائر کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں واقعہ پیش آیا ہے۔