میونسپلٹیز و کارپوریشن انتخابی نتائج 9 اپریل کو جاری کرنے کی اجازت

حیدرآباد ۔ یکم اپریل ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش ہائیکورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے جو چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور جسٹس پی وی سنجے کمار پر مشتمل تھی آج ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کی کہ وہ ریاست میں ہوئے میونسپلٹیز اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج 9 اپریل کو رائے شماری کے بعد جاری کرے ۔ امکان ہے کہ اس کیس میں درخواست گذار ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کی استدعا ہے کہ ان نتائج کو 7 مئی کے بعد ہی جاری کیا جائے ۔ عدالت نے بی سیدا و تین دوسروں کی مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کے بعد بنچ نے اس پر عبوری حکم جاری کیا تھا ۔ عدالت نے آج فیصلہ دیا کہ کمیشن کو 9 اپریل کو نتائج جاری کرنے چاہئیں ۔ اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا امکان ہے ۔