بچو! مینڈک ایک انوکھا جانور ہے۔ یہ Amphilia یعنی ریڑھ والے جانوروں میں شمار ہوتا ہے یہ پانی اور خشکی دونوں جگہوں پر رہ سکتا ہے۔ مینڈک دنیا کے ہر خطّے میں پایا جاتا ہے۔ البتہ یہ سمندر کے کھارے پانی میں زندہ نہیں رہ پاتا ہے۔ ندیوں کے کنارے تالابوں، نہروں اور پوکھروں میں رہنے والا مینڈک قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے۔
ہندوستان میں مینڈک کی لگ بھگ ایک سو بارہ قسمیں پائی جاتی ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ ’’رانا‘‘ ذات کے مینڈک پائے جاتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق سب سے بڑا مینڈک ’’رانا گولتھ‘‘ نسل کا ہوتا ہے۔ یہ مغربی افریقہ میں پایا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی لگ بھگ ایک فٹ ہوتی ہے۔ آسٹریلیا کے ریگستان میں مینڈک کی ایک ایسی قسم پائی جاتی ہے جس کے جسم کے اندر پانی سے بھری ایک بڑی تھیلی ہوتی ہے۔مینڈک کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو پیڑوں پر رہتی اسے ’’ہائیلا‘‘ ، ’’اربیریا‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کے پاؤں میں چپکنے والے مادے لگے ہوتے ہیں، یہ مینڈک دنیا کے سارے سیلانی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ مینڈک کی ایک قسم آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے اسے بل فروگ (Bull Frog) کہتے ہیں۔ اس کی آواز بہت تیز ہوتی ہے۔ اس کے ٹرانے کی آواز ایک کیلو میٹر کی دوری سے سنائی دیتی ہے۔ اسی طرح مینڈک کی ایک عجیب و غریب قسم جاوا میں پائی جاتی ہے۔ جسے فلائنگ فروگ کہتے ہیں یہ ضرورت کے مطابق لمبی سے لمبی چھلانگ لگا سکتا ہے۔