مینڈکوں کا انعام

ایک روز مُلا نصر الدین اپنے گدھے کے ساتھ کہیں جارہا تھا۔ گدھے کو پیاس لگی تو وہ پاس ہی ایک جو ہڑ کی طرف بھاگا ۔ جوہڑ کے کنارے ڈھلوان تھی ۔ گدھا اپنے آپ کو سنبھال نہ سکا اور پھسل کر جو ہڑ میں گرنے ہی والا تھا کہ اچانک جوہڑ میں سے مینڈکوں کے ٹراّنے کی آوازیں آنے لگیں۔اس آواز سے گدھا ڈر کر پیچھے ہٹا ۔ اس طرح اس نے اپنے آپ کو سنبھال لیا اور جو ہڑ میں گرنے سے بچ گیا ۔ مُلا نصر الدین بہت خوش ہوا ۔ اس نے فورا اپنی جیب سے کچھ پیسے نکال کر جو ہڑ میں پھینکے اور اونچی آواز میں کہا ۔ میاں مینڈکو ! تم نے میرے گدھے کی جان بچائی ۔ اس کے شکریئے میں یہ انعام لو اور مزے اڑاو۔