حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ) : ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ آف رہیبلیٹشن سائنس ( ٹی ایچ پی آئی ) حیدرآباد نے دو سالہ کورس ڈپلومہ ان ایجوکیشن ۔ اسپیشل ایجوکیشن ( مینٹل ریٹائرڈیشن ) میں داخلوں کا اعلان کیا ہے ۔ مذکورہ کورس رہیبلیٹشن کونسل آف انڈیا سے مسلمہ ہے ۔ تربیت یافتہ ٹیچرس خدمات انجام دیں گے ۔ کورس کی تکمیل کے بعد نیشنل کونسل آف ٹیچر ایجوکیشن کی ہدایت کے مطابق الیمنٹری اسکولس میں امیدواروں کا تقرر عمل میں لایا جائے گا جو کہ این سی ٹی ای اعلامیہ کے مطابق سرواسکھشا ابھیان کے تحت اسپیشل اسکولس میں اسپیشل ٹیچرس کی حیثیت سے خدمات انجام دے سکیں گے ۔ مذکورہ کورس دو سالہ چار سمسٹرس پر مشتمل رہے گا ۔ داخلہ کے لیے امیدوار کی تعلیمی اہلیت 10+2 یا اس کے مماثل کورس میں کامیابی ضروری ہے جو کہ کسی بھی مسلمہ سنٹرل یا اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن سے مسلمہ رہنا چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت کے امتحان میں کم از کم 50 فیصد نشانات کے ساتھ کامیابی ضروری ہے ۔ درخواست فارم ، فیس اور دیگر تفصیلات کے لیے کورس کوآرڈینٹر ٹی ایچ پی آئی سے راست یا فون نمبرات 24045454 ۔ 9704694872 پر ربط کریں ۔۔