مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مسلسل چوتھے مہینے مضبوطی

ممبئی۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)نئے آرڈروں میں مضبوط اضافہ سے ملک کا مینوفیکچرنگ شعبہ اپریل میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ درج کرنے میں کامیاب رہا۔نکیئی کی طرف سے آج یہاں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کی پرچیزنگ مینیجرس انڈیکس (پی ایم آئی) 52.5 پر رہا۔ انڈیکس 50 سے اوپر رہنا اضافہ کا اور اس سے نیچے رہنا کمی کی علامت ہے جبکہ 50 پوائنٹ استحکام کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس سے پہلے مارچ میں بھی یہ 52.5 فیصد رہا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں پیداوار، خام مال کا ذخیرہ اور روزگار کے بڑھنے کی رفتار سست رہی، لیکن حالیہ آرڈروں میں آئی تیزی نے اس کی تلافی کر دی۔

 
یواین آئی اردو سرویس کے مقصو د عالم و دیگر کو ماتر شری ایوارڈس
نئی دہلی۔ 2 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ملک کی معروف خبررساں ایجنسی یونیوارتا کی صحافی ارچنا کیشپ ، یو این آئی اردو سرویس کے صحافی مقصود عالم، یواین آئی انگلش کے شانتو داس ، بھاشا کی منیشا شریواستو اور اکنامک ٹائمز کی انو چوہان سمیت 24 صحافیوں، فوٹو گرافر اور کارٹونسٹ کو 42 ویں ماترشری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ فلم سربجیت کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے جس میں ایشوریہ رائے نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔سماجی خدمات کیلئے یہ ایوارڈ پروین شنکر کپور کو دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ 7 مئی کو دیئے جائیں گے ۔ تقریب میں پنجاب کیسری کے ڈائریکٹر ارجن چوپڑا بھی شرکت کریں گے ۔ یہ ایوارڈ سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین اور بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترادیں گے ۔