حیدرآباد۔/21مئی، ( پریس نوٹ ) آندھرا پردیش اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کے حیدرآباد ڈسٹرکٹ برانچ آفس کو نامپلی پر واقع حج ہاوز کی چھٹویں منزل سے معظم جاہی مارکٹ کو منتقل کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایکزیکیٹو ڈائرکٹر آندھرا پردیش اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کا دفتر اے پی ہاؤزنگ بورڈ بلڈنگ، بلاک Iکی پہلی منزل پر کام کرے گا۔
تلنگانہ کانگریس قائدین کی آج
سونیاگاندھی سے ملاقات متوقع
حیدرآباد۔/21مئی، ( این ایس ایس ) حالیہ عام انتخابات میں شکست خوردہ تلنگانہ کانگریس قائدین توقع ہے کہ 22 مئی کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے۔