میلانیا نے نیروبی نیشنل پارک کی سیر کی

نیروبی ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اس وقت کینیا میں ہیں جہاں انہوں نے اینمل کنزرویشن کو اجاگر کرنے کیلئے وہاں کے نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ خاتون اول جمعہ کے روز نیروبی نیشنل پارک پہنچیں جہاں وہ اس بات کا قریبی جائزہ لیں گی کہ افریقی حکام ہاتھیوں اور گینڈوں کی دیکھ بھال اور نشوونما کیلئے کیا اقدامات کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں موصوفہ وہاں کے کچھ مقامی بچوں کے ساتھ ایک یتیم خانہ کا دورہ بھی کریں گی جبکہ نیروبی نیشنل تھیٹر میں بچوں کے ذریعہ پیش کئے جانے والے ایک پروگرام کا بھی مشاہدہ کریں گی۔ منگل کے روز افریقی ملک گھانا سے میلانیا نے اپنے پہلے افریقی دورہ کا آغاز کیا تھا جو ان کا شخصی طور پر اور خاتون اول کی حیثیت سے بھی بالکل پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورہ کے آخری مرحلہ میں میلانیا مصر روانہ ہوں گی۔