میلاردیو پلی میں سڑک تعمیر کا آغاز

شمس آباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر حلقہ کے میلار دیو پلی ڈیویژن میں اولڈ کرنول روڈ کی سڑک کی تعمیر کا آغاز ہوا ۔ میلار دیو پلی کارپوریٹر ٹی سرینواس ریڈی نے بھی جی ایچ ایم سی اور ایچ آر ڈی سی عہدیداروں کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے وقت سڑک کے معیار کو بہتر سے بہتر رکھے تاکہ سڑک کئی سالوں تک بہتر برقرار رہ سکے ۔
اس موقع پر جی ایچ ایم سی اور ایچ آر ڈی سی عہدیدار موجود تھے ۔۔