حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : این ٹی آر آڈیٹوریم تلگو یونیورسٹی پبلک گارڈن نامپلی 27 فروری بروز جمعہ بعد مغرب چوتھی یونیک میلاد کانفرنس بزبان انگریزی زیر صدارت قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر سید الصوفیہ اکیڈیمی مقرر ہے ۔ اکیڈیمی کی جانب سے منعقد شدنی اس جشن کی انفرادیت یہ ہے کہ عربی زبان میں تلاوت کلام پاک کے بعد اس کا ترجمہ ، نعت شہ کونین ، تقاریر اور سلام تمام کے تمام انگریزی زبان میں پیش کئے جائیں گے تاکہ ہمارے نوجوان جو اردو زبان سے نابلد ہیں ان تک اسلام اور پیغمبر اسلام کا صحیح پیغام پہنچایا جاسکے ونیز ہمارے ملک کے غیر مسلم حضرات بھی اسلام کی حقانیت سے واقف ہوسکیں ۔ جس میں مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین روضہ حضرت افضل بیابانی قاضی پیٹ ، ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نقشبندی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریںگے اور مولانا سید شاہ من اللہ علوی شطاری ، مولانا حافظ سید شاہ علی حسینی قادری نبیرہ زادہ حضرت شیخ الاسلام ، مولانا سید شاہ مظفر علی صوفی اویس پادشاہ ، شری مانک پربھو و دیگر مسلم و غیر مسلم دانشور حضرات مخاطب کرینگے ۔ زنانہ کا معقول انتظام رہے گا ۔۔