واشنگٹن۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دو پولیس عہدیداروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ یہ واقعہ میسی سیپی میں پیش آیا ۔ پولیس کو ایک مشتبہ شخص کی تلاش ہے ۔ فارسٹ کاؤنٹی کے کارونربچھ بنیڈک نے کہا کہ دونوں عہدیدار وں کو کل ہٹیس برگ میں گولی ماری گئی تھی ‘ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کے ہلاک ہونے کی توثیق کردی ۔ایک پولیس عہدیدار دواخانہ میں داخل ہونے تک زندہ تھا۔ عہدیداروں نے اس حملہ کے مقصد کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔ ہٹیس برگ کے میئر جانی ڈپری نے مقامی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مکانوں تک محدود رہیں کیونکہ پولیس فائرنگ کرنے والے کو تلاش کررہی ہے ۔