حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ شاہدہ انصاری ( امریکہ ) نے مسلم ایجوکیشنل سوشیل اینڈ ایجوکیشنل آرگنائزیشن ( میسکو ) کی جانب سے چلائے جانے والے تعلیمی اداروں ، میسکو الف پروگرام ، میسکو کالج آف فارمیسی ، میسکو ہاسٹل کے علاوہ دوسرے اداروں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ ڈاکٹر فخر الدین محمد اعزازی سکریٹری اور ڈاکٹر افتخار الدین محمد انچارج میسکو الف پروگرام نے محترمہ شاہدہ انصاری کو بتایا کہ ادارہ میسکو کا قیام 21 برسوں قبل عمل میں آیا ۔ مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ابتداء میں اسکولی طلباء و طالبات میں اسکالر شپ بھی جاری کی گئی ۔ اس کے بعد عربی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہائی اسکول سطح پر میسکو الف پروگرام کا آغاز ہوا ۔ ابھی تک ہندوستان بھر میں 300 سے زائد اسکول میں 3 لاکھ سے زائد طلباء وطالبات نے عربی تعلیم ، تجوید القرآن میں مہارت حاصل کی ۔ انہوں نے اس موقع پر بانی میسکو ممتاز کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد انور حسین شکاگو ( امریکہ ) جن کا شمار میسکو کے بانیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور میسکو گریٹس اسکول ملک پیٹ کے فاونڈر ہیں کی خدمات پر اپنی جانب سے زبردست خراج تحسین ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی سرپرستی اور تعاون سے شامل رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور حسین نے 12 برسوں تک مختلف اسکول ، کالجس کے طلبا و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے جو مالی تعاون دیا وہ قابل تعریف ہے ۔ آخر میں محترمہ شاہدہ انصاری نے میسکو کے تمام بانیوں اور ادارہ میسکو کو چلانے والے عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنا پورا تعاون دیا ۔ انہوں نے ان حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے گھروں اور عمارتوں کو ادارہ میسکو کو چلانے کے لیے حوالے کیا ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ثواب جاریہ عطا کرے ۔ ( آمین ) ۔۔