میسور۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک کم شدت کے دھماکہ سے عدالت کا احاطہ آج دہل کر رہ گیا جس کی وجہ سے وکلاء مقدمہ کے فریقین اور دیگر عوام دہشت زدہ ہوکر کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔ دو افراد زخمی ہوگئے۔ بم جیسی آواز عدالت کے طہارت خانہ سے سنائی دے رہی تھی جس کے کچھ ہی دیر بعد دھماکہ ہوا۔ پولیس کے بموجب کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے۔
دلتوں اور مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر اپوزیشن کو تشویش
نئی دہلی ۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان نے دلتوں اور اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر اظہارتشویش کیا۔ وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس لیڈر سدیپ بنڈو پادھیائے نے کہا کہ سیکولرازم اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی تھی ۔ سرفرازی کیلئے ایسے حملوں کے خاطیوں کو سخت سزاء دی جانی چاہئے۔ کانگریس کے راجیوستاو نے بھی ترنمول کانگریس رکن کی تائید کرتے ہوئے ان کی تشویش میں خود کو شامل کیا۔