حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : امریکی یونیورسٹی میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی (ایم ایس یو ) کا پرئیو انجینئرنگ میں انڈر گریجویٹ میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ 4 سالہ کورس میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا ہے جو کہ اس یونیورسٹی کے علاوہ اس نے میسوری یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ اس کورس کے تحت طلبہ کو تعلیمی عرصے کے دوران مارکٹ کی مانگ کے مطابق مشق بھی کروائی جائے گی ۔ داخلوں کے خواہش مند طلبہ سیول ، الکٹریکل یا میکانیکل انجینئرنگ میں کسی بھی نصاب کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ دریں اثناء ایم ایس یو یو جی طلبہ کو اسکالر شپ بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ خواہش مند طلبہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہائی اسکول میں 3.0 جی پی اے کا حصول انگریزی میں مہارت کی تصدیق کے لیے ٹوفل میں 61 ، آئی ای ایل ٹی ایس میں 5.5 یا پھر ایم ایس یو انگلش لینگویج انسٹی ٹیوٹ کے امتحان میں لیول 5 مکمل ہونا ضروری ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے international. missouristate.edu/seasia/ ملاحظہ کریں ۔۔