میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی کی اسکالر شپس کا اعلان

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی ( ایم ایس یو ) انٹرنیشنل ایکسیلنس اسکالر شپ کے عنوان کے تحت کئی زمروں میں طلبہ کے لیے انٹر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالر شپ کا اعلان کردیا ہے اور ہر زمرے کے اسکالر شپ کے اہلیت اور آخری تاریخ بھی فراہم کردی گئی ہے ۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب یو جی طلبہ جو کہ ساٹ امتحان میں 1160 یا اس سے زیادہ کا اسکور کیا ہے انہیں 7500 ڈالرس اسکالر شپ فراہم کی جائے گی اور جن طلبہ نے اسی زمرے میں 1230 یا اس سے زیادہ اسکور کیا ہے انہیں 10,000 ڈالرس اسکالر شپس فراہم کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں جن طلبہ نے گریجویشن میں 3.25 سی جی پی اے اسکور کیا ہے اور وہ پی جی کے طلبہ ہیں تو انہیں 2500 ڈالرس اسکالر شپ فراہم کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی کا تعلق امریکہ سے ہے اور جو ہندوستانی طلبہ تعلیمی میدان کے علاوہ مذکورہ بالا امتحان میں اعلیٰ نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے انہیں اس یونیورسٹی میں تعلیم کے سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لیے مالی تعاون فراہم کیا جارہا ہے ۔ اسکالر شپ کے حصول کے طلبہ کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں اس میں بنیادی شرط یہ ہے کہ جن طلبہ کا تعلیمی میدان میں مظاہرہ اچھا ہو اور وہ ساٹ امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کئے ہوں ۔ یو جی زمرے کی اسکالر شپ کے حصول کے لیے درخواست 15 مارچ 2019 تک داخل کی جاسکتی ہے جب کہ عام زمرے کی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2019 مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے international.missouristate.edu/ seasia/ ملاحظہ کریں ۔۔