ایزال، 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میزورم اسمبلی انتخابات کی چالیس سیٹوں کے لئے بدھ کی صبح تقریباََ سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی پولنگ میں دوپہر 12بجے تک 39فیصد پولنگ ہوئی۔شام چار بجے تک چلنے والی پولنگ میں تقریباََ سات لاکھ 70ہزار رائے دہندگان 209امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ انتخابی میدان میں 18خواتین امیدوار بھی ہیں۔1987میں ریاست اعلان کئے جانے کے بعد آٹھویں بار یہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔ایک افسر نے بتایا کہ 42 وی وی پیٹ مشینوں، 19کنٹرول یونٹوں اور 25 پولنگ یونٹوں میں گڑبڑی کی شکایتوں کی وجہ سے کچھ مقامات پر پولنگ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔2008سے حکمراں کانگریس تیسری مدت کار کی تیاری میں ہے ۔ اہم اپوزیشن اور مرکزی حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) ریاست کی تمام 40سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے جبکہ ریاست میں کبھی بھی ایک بھی سیٹ نہیں جیتنے والی بی جے پی 39سیٹوں پر الیکشن لڑ ررہی ہے ۔کانگریس اور ایم این ایف کے درمیان سیدھے مقابلے کے باوجود بی جے پی، نیشنل پپلز پارٹی اور میزورم پپلز موومنٹ بھی اگلی حکومت میں اہم کردار ادا کرنے کا دعوی کررہی ہیں۔وزیراعلی لل تھنہولا دو سیٹوں سرچپ اور چنپائی جنوب سے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔