راکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم میرے پیارے پرائم منسٹر اس سال 14 دسمبر کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ اس کی شوٹنگ حقیقی مقامات پر کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی بستیوں میں رہنے والے چار بچوں کی دوستی پر مشتمل ہے۔ فلم میں اہم کردار کنوکا ہے جو اپنے گھر میں بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ اپنی ماں کے کھلی جگہ میں فارغ ہونے سے ناراض ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ وزیر اعظم کو خط لکھ کر ان سے اپنے گھر میں بیت الخلا تعمیر کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ قومی ایوارڈ یافتہ اداکار انجل پاٹل فلم میں ماں کا رول نبھا رہی ہیں۔ مہرہ کی تین سال پہلے احمد آباد کے انجیو سے جڑنے کے بعد فلم بنانے کا خیال آیا۔ ڈائرکٹر بھی انجیو کے ساتھ مل کر دیہاتوں کے مدارس میں بیت الخلاوں کی تعمیر عمل میں لارہے ہیں۔
رشی کپور کی فلم ’’راجما چاول‘‘ کی 30 نومبر کو ریلیز
ڈجیٹل پلیٹ فارم نٹ فلکس نے رشی کپور اسٹار راجما چاول کے حقوق خریدلئے ہیں۔ اسے 30 نومبر کو دنیا بھر میں دکھایا جائے گا۔ ڈائرکٹر سنیا یادو کی اس فلم میں امائرہ دستور اور اپارشکتی کھرانہ بھی ہے۔ نئی دلی کے چاندنی چوک علاقہ کی کہانی پر بنی راجما چاول سوشل میڈیا کے زمانے والے ایک خاندان کی ہکے پھلکے انداز والی کہانی ہے۔ کپور اس میں پتاراج ماتھر کے کردار میں ہے۔