حیدرآباد 28 جنوری ( این ایس ایس ) پولیس کی جانب سے بی سرینواس قتل کیس میں نو ملزمین کی گرفتاری کے فوری بعد نلگنڈہ میونسپل صدر نشین بی لکشمی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قتل کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کا قتل سیاسی نوعیت کا ہی ہے ۔ اس کے پس پردہ ایک بڑی سازش ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لکشمی نے کہا کہ انہیں دھمکی آمیز فون کال مل رہے تھے اور پولیس نے سکیوریٹی فراہم کرنے کی اپیل کو کئی مرتبہ نظر انداز کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نکریکل رکن اسمبلی وی ویریشم اس قتل کے پس پردہ محرک ہیں۔