یروشلم 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے دوران افتتاحی کلمات میں وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ ہند کی ستائش کرتے ہوئے اس کو مسلسل بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کے استحکام کے ضمن میں نمایاں قدم قرار دیا۔ نیتن یاہو نے کہاکہ ’’میرے دوست اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ اسرائیل پہونچیں گے۔ یہ اسرائیل کا تاریخی دورہ ہوگا۔ اس ملک کے وجود کے 70 برسوں کے دوران ہندوستان کے کسی بھی وزیراعظم نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ نریندر مودی کے اس دورہ سے اسرائیلی مملکت کے فوجی، معاشی اور سفارتی استحکام کا اظہار ہوتا ہے‘‘۔