حیدرآباد۔2 جولائی (آئی این این) قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی نے میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ وہ کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ گاندھی بھون میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جانا ریڈی نے میڈیا سے خواہش کی کہ وہ کوئی بھی اطلاع فراہم کرنے سے پہلے اس کی جانچ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس رکن پارلیمان ونود نے ان سے ملاقات کی اور مہاراشٹرا گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ کی کتاب کی رسم اجراء کے سلسلے میں انہیں مدعو کیا۔ ڈی سرینواس کے استعفیٰ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے جانا ریڈی نے اسے ’’موقع پرستانہ سیاست‘‘ قرار دیا۔