میری گڑیا

پیاری پیاری میری گڑیا
جگ سے پیاری میری گڑیا
کومل چہرہ ، سندر آنکھیں
راج دلاری میری گڑیا
مجھ سے کہتی ہے شہزادی
گڑیا کی میں کر دوں شادی
اس کا گڈا بھی اچھا تھا
بات سمجھ لو ، یوں ٹھہرا دیا
شام ڈھلے باراتی پہنچے
گڈے کو گھوڑے پر رکھے
میں نے نجمہ کو بلوایا
مہمانوں کو جاکر دیکھے
قاضی ہاتھی بھاگے آئے
سب نے کھیل بتاشے کھائے
نرگس جب ڈولی میں بیٹھی
میں نے آنسو خوب بہائے