میری کوم اور سریتادیوی نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

نئی دہلی۔29 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اولمپک برونز میڈلسٹ باکسر میری کوم اور سریتا دیوی مسابقتی مقابلوں میں دوبارہ واپسی کیلئے تیار ہیں۔ گزشتہ سال ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والی تجربہ کار باکسر میری کوم نے آٹھ ماہ کی غیر حاضری کے بعد بنگلور میں ٹریننگ شروع کردی۔ ان کے ساتھ سریتا دیوی بھی اپنے کھیل کو بہتر بنا رہی ہیں جنہیں گزشتہ نومبر میں کلائی کی سرجری سے گزرنا پڑا تھا۔ سمت ساگوان بھی سخت پریکٹس میں مصروف ہیں۔ تینوں باکسرز اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ایکسپرٹ ڈیک لائن لایٹاؤ اور دیگر کی زیر نگرانی پریکٹس کررہی ہیں ۔