ممبئی۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ پرینی زنٹا کا کہنا ہے کہ وہ دیوالیہ نہیں ہورہی ہیں۔ بالی ووڈ میں یہ قیاس آرائی زوروں پر ہے کہ پریتی زنٹا کی معاشی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور ان پر قرض کا بوجھ ہے۔ وہ علاقہ کھار میں واقع اپنے فلیٹ کو کرایہ پر دینے کے بارے میں غور کررہی ہیں۔ پریتی زنٹا نے کہا کہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ اس قسم کی باتیں اور افواہیں کس طرح سے پھیلائی جارہی ہیں، یہ سب باتیں سراسر غلط ہیں۔ پریتی نے کہا کہ یہ خبر نہ صرف جھوٹی ہے بلکہ اشتعال پیدا کرنے والی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی ڈرامہ نہیں ہورہا ہے، میں دیوالیہ ہونے نہیں جارہی ہوں۔ اگر میں دیوالیہ پن کا شکار دکھائی دیتی ہوں تو صرف اس طرح کی خبروں میں۔