میری لینڈ امریکہ میں فائرنگ 3 ہلاک

کولمبیا ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے مضافات میں واقع مقبول شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے ۔ حکام نے بتایا کہ میری لینڈ میں مشتبہ نشانہ باز نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ پولیس کے مطابق کولمبیا مال میں مرنے والوں میں بندوق بردار بھی تھا ۔ پولیس نے مال پہونچکر عوام کو بحفاظت باہر نکالا ۔ مال کو پوری طرح گھیر لیا گیا ہے لیکن عوام اندر ہی پولیس کا انتظار کررہے تھے۔ دو منزلہ شاپنگ سنٹر پر شام 4 بجکر 15 منٹ پر فائرنگ ہوئی ۔ ہفتہ کے آخری ایام کے باعث مال میں خریداروں کا ہجوم تھا ۔

پولیس جب پہونچی تو اسے 3 نعشیں دتیاب ہوئیں ۔ ایک نعش بندوق اور اسلحہ کے قریب ملی ۔ حکام نے اس حملہ کا مقصد اور دیگر مہلوکین کے بارے میں فوری تفصیلات نہیں بتائیں ۔ واشنگٹن سے 45 منٹ کی مسافت کے فاصلے پر واقع کولمبیا میری لینڈ کے مال میں 200 اسٹورس ہیں جہاں انڈور کھیل کود کے علاوہ دیگر دوکانات ہیں ۔ مقامی اخبار نے بتایا کہ دوکانداروں کو مال کی بالائی منزل سے فائرنگ کی آوازیں آئیں ۔