مرکز کا ایک ایک پیسہ ہر غریب تک پہونچے گا ۔ 2022 ء تک ہر ہندوستانی خاندان کو گھر کی فراہمی کا تیقن
ججوا (گجرات) 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ان کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والا ایک ایک پیسہ غریب تک پہونچے گا۔ ان کی حکومت میں کسی بھی درمیانی آدمی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اُنھوں نے زور دے کر کہاکہ 2022 ء تک ہر ہندوستانی خاندان کو ایک گھر فراہم کرنے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے مقبول عام تبصرے پر بظاہر تنقید کرتے ہوئے کہ مرکز سے جاری ہونے والے ہر روپئے میں سے صرف 15 پیسے مستحقین تک پہونچتے ہیں، مودی نے کہاکہ اگر دہلی سے ایک روپیہ جاری ہوتا ہے تو اِس ایک روپیہ کے پورے 100 پیسے اب ہر غریب کے گھر تک پہونچیں گے۔ گجرات کے موضع ججوا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ وزیراعظم کی ہاؤزنگ اسکیم برائے دیہی علاقوں کے استفادہ کنندگان کے لئے آن لائن سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ عوام درمیانی آدمی کے بغیر امکنہ حاصل کرسکیں۔ مرکز کے فلیگ شپ ہاؤزنگ اسکیم کے فوائد سے استفادہ کرنے کے لئے عوام کو کسی درمیانی آدمی کو رشوت دینی نہیں پڑے گی۔ پردھان منتری آواس ہوجنا یعنی رہائشی منصوبہ کے تحت بنے گھروں کا فائدہ اٹھانے والوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت میں یہ ہمت ہے کہ میڈیا کے سامنے وہ کسی ماں سے یہ پوچھ سکتے ہیں کہ انہوں نے رہائش حاصل کرنے کیلئے کوئی دلالی یا رشوت تو نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ ان رہائش گاہوں کو دیکھ کر وہ یہ سوچنے لگتے تھے کہ کیا وزیر اعظم کے رہائشی منصوبے جیسی سرکاری اسکیم کے تحت ایسی خوبصورت رہائش گاہیں بھی بن سکتی ہیں. لیکن ان کی حکومت نے یہ ممکن کر دکھایا۔ بچولیوں کو اس میں حصہ نہیں لینے دیا گیا۔ یہ گھر سرکاری ٹھیکیداروں کی طرف سے نہیں بنایا گیا بلکہ اس میں رہنے والوں نے اسے اینٹ گارے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبی سے ملک کو آزاد کرنے کے لئے ایک اہم مہم شروع کی ہے . پہلے بھی بینک ہوا کرتے تھے لیکن غریبوں کا ان میں داخل نہیں تھا۔ان کی حکومت جن دھن منصوبہ کے ذریعہ بینکوں کو غریبوں کے گھر لے آئی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک کو غریبی سے آزادی دلانے کے لئے ایک بڑی مہم چلائی ہے ۔۔ پہلے بینک تو تھے لیکن ان میں غریبوں کا داخلہ نہیں تھا،ان کی حکومت جن دھن اسکیم کے ذریعہ بینکوں کو غریبوں کے گھر کے سامنے لے آئی۔ انہو ں نے سوبھاگیہ اورا جولا یوجنا وغیرہ کا بھی تذکرہ کیا۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سے منسوب گرام سڑک یوجنا کو بھی ان کی حکومت پورا کرے گی۔ وہ عام سے عام شخص کے زندگی میں تبدیلی اور اس کے خواب کی تکمیل کے لئے منظم انداز میں کام کرر رہے ہیں اور 2022 میں آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر سب کے لئے گھر کا خواب پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سینئر لیڈران اور ان کے گھر کی سجاوٹ پر بات ہوتی تھی لیکن آج وہ بحثیت وزیر اعظم ایک لاکھ سے زیادہ مکانات کے اندراج کے لئے ولساڑ کے ایک گاؤں میں آئے ہیں۔ جو مستحقین کے نام کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مودی نے ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 1727 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر 115551 مکانوں کو مختلف اضلاع میں مستحق خواتین کے نام کیا اور الگ الگ اضلاع میں مستحق خواتین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت بھی کی۔ یہ سبھی مکان خواتین کے نام سے ہی الاٹ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے اسے رکشا بندھن کے موقع پر اپنی جانب سے بہنوں کے نام ایک تحفہ قرار دیا ۔