میرٹھ میں کرکٹ کھیل کے دوران جھگڑا، ایک کو گولی ماردی گئی

میرٹھ ،8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میرٹھ کے نوچندي علاقے میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ہونے والی کہا سنی کے جھگڑے میں کچھ لوگوں نے دو بھائیوں کو گولی مار دی، جس میں ایک کی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) رن وجئے سنگھ کے مطابق میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے میدان پر منگل کو کرکٹ میچ کے دوران شعیب اور مجیب کے درمیان کہا سنی ہو گئی تھی۔ وہاں کرکٹ کھیل رہے طلبا نے دونوں کے درمیان سمجھوتہ بھی کرا دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات پر دونوں فریق کے درمیان شام کے وقت پھر کہا سنی ہوگئی۔اس دوران مجیب نے اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر شعیب اور اس کے بھائی دانش کو گولی مار دی۔ اس واقعہ میں 24 سالہ دانش کی موت ہو گئی جبکہ شعیب کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔