میرٹھ میں مصروف سڑک پر ایک خاتون نے حملہ آوروں کو سبق سکھایا

میرٹھ ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میرٹھ کے ایک مصروف سڑک پر دلیرانہ مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نے اپنے شوہر پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کے گروپ کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں سبق سکھایا۔ یہ واقعہ منگل کے دن پیش آیا لیکن تصاویر اور ویڈیو کے ٹی وی پر دکھائے جانے کے بعد پتہ چلا کہ سینترو کار میں سوار نوجوانوں نے ایک موٹر سیکل راں کو ٹکر دینے کے بعد بحث شروع کی اور موٹر سیکل راں پر حملہ کیا۔ اپنے شوہر کو بچاتے ہوئے دلیر خاتون نے راستہ چلنے والوں سے مدد کی درخواست کی لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔ اس خاتون نے خود ہی حملہ آوروں کا تعاقب کرکے انہیں سبق سکھایا۔ اس واقعہ کے عینی شاہد ہوم گارڈ بابا رام کی شکایت کے بعد پولیس کیس درج کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔