لکھنو ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے آج میرٹھ میں ایک لڑکی کی آبرو ریزی اور اس کے تبدیلی مذہب کے معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی کہ اس معاملے میں حکومت کی اب تک کی کسی کارروائی کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا ہے کہ وہ معاملہ کی پسپا پوتی کر رہی ہے یا صحیح صحت میں کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ فاضل بنچ نے کہا کہ یہ معاملہ دراصل سی بی آئی کو سونپے جانے کا بنتا ہی نہیں ہے ۔ فاضل بنچ چیف جسٹس وائی چندر چور، اور مسٹر جستی ڈی کے اپادھیائے پر مشتمل تھی ، سی بی آئی سے جانچ کرانے کی درخواست پرمود کمار ایڈوکیٹ نے گزاری تھی۔
کشتی الٹنے سے چار افراد لاپتہ
دھونی پٹنہ (اڈیشہ) ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے ضلع کالاہنڈی میں ایک کشتی کے الٹ جانے سے اس میں سوار چار افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ دریں اثناء کالاہنڈی ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) دینجان نائک نے بتایا کہ دیسی ساختہ کشتی میں چھ افراد سوار تھے جو پائے پدر سے کساکولی کی جانب جاری تھی کہ اچانک کشتی پر ملاح قابو کھو بیٹھا اور وہ الٹ گئی۔ دو افراد تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے لیکن مابقی چار افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کیلئے غوطہخوروں کی مدد بھی لی جائے گی۔ بشرطیکہ ان کی تلاش میں مشکلات پیدا نہ ہوں۔ دریں اثناء لاپتہ افراد کے ارکان خاندان بھی کالاہنڈی میں جمع ہوگئے ہیں ۔