میرٹھ میں غیر قانونی ہتھیاروں کے کارخانہ سے 84 پستول برآمد 5 گرفتار

نئی دہلی۔9 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی پستول اور ہتھیار بنانے کا سامان ،اوزار برآمد کیا ہے ۔اسپیشل سیل کے سینئر افسر نے یہاں بتایا کہ اس معاملہ میں دو افراد سے 65 پستول کے ساتھ دہلی سے جبکہ تین افراد کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔میرٹھ کے ایک مکان کے تہ خانے میں چل رہی اس فیکٹری سے دہلی پولیس نے غیر قانونی ہتھیار بنانے میں استعمال اوزار اور سامان برآمد کیا ہے ۔