میرا وطن

یہ میرا وطن ہے، میرا وطن
کھیتوں میں لہکتی ہریالی
میدان ہے راحت کا آنگن
یہ میرا وطن ہے، میرا وطن
ہر سو ہے محبت کی پونجی
ہر دل میں ہے چاہت کا بندھن
یہ میرا وطن ہے، میرا وطن
ہیں پیڑ نشانی الفت کی
اونچے سے پہاڑوں میں جیون
یہ میرا وطن ہے، میرا وطن
ہے چاند سجاتا چہرے کو
دریاؤں کا پانی ہے درپن
یہ میرا وطن ہے ، میرا وطن
ہر پل دنیا والوں کو
یہ گیت سنائے اونچا گگن
یہ میرا وطن ہے ،میرا وطن
یہ میرا وطن ہے، میرا وطن
کھیتوں میں لہکتی ہریالی