سوچی۔4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے اسٹارکھلاڑی اورسابق کپتان ڈیگو میراڈونا نے ارجنٹیناکی مفت کوچنگ کی پیشکش کر دی ہے حالانکہ 8 سال قبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ان کی زیر نگرانی ٹیم شکست سے دوچار ہو گئی تھی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں میراڈونا سے پوچھا گیا کہ جارج سیمپاؤلی کا ارجنٹیناکی ٹیم کے ساتھ 2022 تک معاہدہ ہے لیکن کیا وہ موقع ملنے پر دوبارہ کوچنگ کے فرائض انجام دے سکتے ہیں تو انہوں نے حامی بھرلی ۔