میدک کے موضع ابراہیم آباد میں مسلمانوں پر حملہ

بحث و تکرار کے بعد زدوکوب‘ بشمول خواتین 12افراد زخمی
نرساپور۔6جولائی( سیاست نیوز) ضلع میدک کے نرساپور منڈل کے تحت موضع ابراہیم آباد میں آج اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبینہ طور پر وہاں موجود اقلیتی افراد کے گھروں پر حملہ کردیا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ اس گاؤں میں مسلمانوں کے صرف تین گھر ہیں ۔ مقامی عوام نے شکایت کی کہ ایک مقامی ٹی آر ایس لیڈر کونڈل ریڈی نے اپنے گروپ کے ساتھ اقلیتی طبقہ کے مرد و خواتین کو گھروں سے نکال کرحملہ کردیا ۔ متاثرہ افراد نے نرساپور پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ اس حملہ میں 12افراد زخمی ہوگئے جن میں چند خواتین بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کا طبی معائنہ کروایا گیا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک شخص ابراہیم سے موری کے مسئلہ پر بحث وتکرار ہوگئی اور آج حملہ کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ موصولہ شکایت کے مطابق چند خوفزدہ مسلمانوں نے مسجد میں پناہ لی تھی لیکن حملہ آوروں نے مبینہ طور پر مسجد میں گھس کر انہیں زدوکوب کا نشانہ بنایا ۔