میدک /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر اعلی سے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے تلنگانہ ریاست مزید 7 اضلاع تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع میدک سدی پیٹ کو ضلع بنانے کے اعلان پر میدک ٹاون مخالفت کرتے ہوئے میدک بند منایا گیا ۔ ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین مسرز سبھاش چندر گوڑ ، ایم ایل این ریڈی کی قیادت میں بند منایا گیا ۔ اسکولس و کالجس کے علاوہ بار اسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ ضلع سادھنا سمیتی نے میدک کو علحدہ ضلع بناتے ہوئے یہاں ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ایک احتجاجی ریالی بھی نکالی گئی ۔ سادھنا سمیتی کے صدر پرتاب ریڈی نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کے سی آر کے فیصلہ کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ۔ اس طرح ٹاون کے کانگریس دفتر راجیو بھون میں بھی سابق ایم ایل اے ششی دھر ریڈی نے بھی ایک پریس کانفرنس میں میدک کو علحدہ ضلع بنانے کا مطالبہ کیا۔