میدک میں کانگریس اور بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی

حیدرآباد 28 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی نے آج کہا کہ میدک لوک سبھا ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو بد ترین شکست ہوگی اور دونوں پارٹیوں کی ضمانت ضبط ہوگی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ دونوں پارٹیاں ٹی آر ایس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گی۔ دونوں پارٹیوں نے جن امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے وہ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ اس نشست پر ٹی آر ایس کا قبضہ برقرار رہے گا۔