شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : میدک پارلیمانی سیٹ پر ٹی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی کی بھارتی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر شمس آباد میں جشن منایا گیا اور آتش بازی کی گئی اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس ضلع صدر ناگیندر ، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل جنرل سکریٹری ، محمد عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر ، شیکھر گوڑ نائب صدر ، وینکٹیش ، غوث علی کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنوں نے عوام میں مٹھائی تقسیم کیں ۔ ناگیندر گوڑ ضلع صدر نے کہا کہ تلنگانہ میں چندر شیکھر راؤ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ میدک پارلیمانی سیٹ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی گئی ۔ اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔